• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صحت کے نظام میں بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ حکومت عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، بیماریوں کی روک تھام اور صحت کے نظام میں بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایک صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہی ایک مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔خواجہ عمران نذیر نے قوم پر زور دیا کہ وہ یومِ پاکستان کے موقع پر اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کرنے اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عہد کی تجدید کریں۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور ہمیں اس کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔
لاہور سے مزید