لاہور (خصوصی رپورٹر)عید الفطر 2026پر بہترین صفائی انتظامات کے لیےصفائی آپریشن چاند رات سے لے کر عید کے دوسرے روز تک جاری رہا۔ایل ڈبلیو ایم سی کے15 ہزار ورکرز اور1400 سے زائد گاڑیاں تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک رہیں،عید کے پہلے روزصفائی آپریشن کا جائزہ لینے کے لیے چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اورسی ای او بابر صاحب دین نے مختلف علاقوں کے دورے کیے۔فیلڈ میں متحرک سینٹری ہیروز سے ملاقات کی۔ صفائی پر مامور عملے میں حوصلہ افزائی کے لیے عیدی اور مٹھائی بھی تقسیم کی۔چیئرمین ملک بلال ذوالفقار کھوکھر کا عید پر خصوصی صفائی انتظامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے مطابق شہریوں کو بہترین صفائی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔خصوصی صفائی اقدامات کے تحت عید الفطر کے موقع پر صاف ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔