• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطرسے ہمیں ایثار، اتحاد اور خدمت خلق کا درس کاملتاہے،علامہ راغب نعیمی

لاہور(خبرنگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ موجودہ عالمی حالات میں اسلامی ممالک کو عالمِ کفر کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔ علماء اور مسلم رہنماء امت کے اتحاد، بھائی چارے اور یکجہتی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے تحفظ کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عیدالفطرسے ہمیں ایثار، اتحاد اور خدمت خلق کا درس کاملتاہے۔ضرورت مندوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری دینی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ آج مسلم دنیا کو سیاسی، معاشی اور دفاعی چیلنجز کا سامنا ہے، اور ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ضروری ہے کہ اسلامی ممالک اپنے اختلافات ختم کرکے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوں ۔
لاہور سے مزید