• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ہمیشہ امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا، رمیش سنگھ اروڑہ

لاہور(خبرنگار)گوردوارہ بابے دی بیری سیالکوٹ میں بابا گرو نانک کی آمد کی یاد میں تین روزہ مذہبی رسومات کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور سردار جسکرن سنگھ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ امن، محبت اور رواداری کا پیغام دیا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ 5 اپریل کو ایسٹر اور 14 اپریل کو بیساکھی منائی جائے گی، اور پاکستان میں اقلیتیں اپنے مذہبی تہوار مکمل آزادی کے ساتھ مناتی ہیں، جن کے لیے حکومتی تعاون بھی مکمل طور پر موجود ہے۔ سردار جسکرن سنگھ نے اس موقع پر بتایا کہ بابا گرو نانک 1517ء میں گوردوارہ بابے دی بیری تشریف لائے تھے، اور ان کی آمد کی یاد میں ہر سال 21، 22 اور 23 مارچ کو یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں دنیا بھر سے یاتری یہاں آتے ہیں اور مذہبی رسومات میں بھرپور شرکت کرتے ہیں۔
لاہور سے مزید