لاہور ( پ ر ) ادارہ قو می تشخص کے صدر ڈاکٹر صدف علی نے یو م پاکستان کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 دنیا بھر کے مسلمانوں اور خصوصاً برِ صغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک یادگار دن کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس تاریخ ساز دن کے موقع پر ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں نے قائداعظم ؒ کی قیادت میں ہندوؤں ، سکھوں سے علیحدہ اپنے لئے پاک وطن کا مطالبہ کیا تھا منٹو پارک لاہور میں 23 مارچ کو عظیم الشان جلسئہ عام میں علیحدہ ملک پاکستان بنانے کیلئے قراردادپاکستان پیش کی گئی تھی جس کا تصور علامہ اقبال ؒ نے پیش کیا تھا ڈاکٹر صدف علی نے مزید کہا ہے کہ یومِ قرارداد پاکستان پیش کرنے کے موقع پر جلسہ عام میں قائد اعظم ؒ اپنے تمام دیگر اکابرین کے ساتھ لباس غلامی کی بجائے اپنے قومی لباس میں ملبوس تھے کیونکہ وہ بخوبی سمجھتے تھے کہ جب تک لباس غلامانہ رہے گا، ذہنیت بھی غلامانہ ہی رہے گی ۔ اسی لئے انہوں نے جدوجہد آزادی سے حصول ِ آزادی تک ہمیشہ ہمیشہ کیلئے مغربی لباس ترک کر دیا تھا ۔