ملتان (سٹاف رپورٹر) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چیئرمین ملک رمضان اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی کے لیے تن من دھن قربان کیا،ہر مشکل وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا،پارٹی کے لئے لیے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ کی جانب سے عید ملن پارٹی کے موقع پر کیا،انہوں نے کہا پارٹی قیادت کو چاہیے کہ وہ مخلص، محنتی اور قربانیاں دینے والے ورکرز کو نظر انداز نہ کرے،ایسے ورکرز پارٹی کا سرمایہ ہیں،انہیں اہم ذمہ داریاں دیں جائیں،حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں آئےہوئے 2 سال سے زیادہ ہو گیا ہے، ابھی تک ملتان میں سرکاری کمیٹیاں نہیں بنائی گئیں.جس سے مخلص پارٹی ورکرز مایوسی کا شکار ہیں انھوں نے کہا یہاں ہماری پارٹی پوزیشن کمزور ہے اگر فوری طور پر سرکاری کمیٹیاں بنا کر قربانیاں دینے والے ورکرز کو کارکردگی کی بنیاد نمائندگی دی جائے تو ملتان میں بھی پارٹی کا گراف بلند ہو گا۔ ملک طیب آرائیں نے کہا حکومت فوری طور پر ملتان میں بھی دیگر شہروں کی طرح سرکاری کمیٹیاں بنائی جائیں اس طرح ملتان میں پارٹی کا گراف بلند ہو گا ورکرز پارٹی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں بھرپور نمائندگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر صائمہ کنول، ساجدہ تنویر، رانی کوثر، سلیم درباری، وکلاء اور ورکرز کی کثیر تعداد میں نے شرکت کی اور ملتان میں فوری طور پر سرکاری کمیٹیوں کے قیام کا مطالبہ کیا۔