ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، لڑائی جھگڑے اور تشدد سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بستی ملوک نے لڑائی جھگڑے کے الزام میں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس کو شاہ بانو نے اطلاع دی متعدد افراد نے جھگڑا کیا اور اس کو تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی، پولیس تھانہ گلگشت نے بھیک مانگنے والی تین خواتین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا جب کہ پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں خاوند اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔