ملتان،سکندرآباد (سٹاف رپورٹر /نامہ نگار ) اڈا لاڑ کے قریب دربار شاہ کوٹ پر فیصل آباد سے زائرین آئے ہوئے جنہوں نے مضر صحت کھیر کھائی اور 40 سے زائد زائرین کی حالت غیر ہوگئی، ریسکیو نے بے ہوش زائرین کو طبی امداد کے بعد 31مریضوں کو نشتر ٹو ہسپتال باقی مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔