• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آؤٹ سورس کئے گئے سکولوں کی حالت بہتر بنانے بارے ترقیاتی کام مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر)صوبہ پنجاب میں آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کی حالت بہتر بنانے بارے ترقیاتی کام مکمل کر لیے گئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق آؤٹ سورس سکولوں میں مجموعی طور پر 5,345 کلاس رومز کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل کیا گیا، 27 لاکھ مربع فٹ سے زائد رقبے پر چار دیواری کی تعمیر اور مرمت کی گئی ۔5,067 ٹائلٹس کی تعمیر و مرمت کا عمل مکمل کیاگیا، 20 آؤٹ سورس سکولوں کو میٹرک جبکہ 2,219 سکولوں کو ایلیمنٹری سطح تک اپ گریڈ کیا گیا ہے، 1,60 ,450 نئے فرنیچر سیٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 3,665 واٹر ٹینک اور 18,380 واٹر کولرز نصب کیے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید