• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام آج بھی بانی پی ٹی آئی کیساتھ کھڑے ہیں، بیرسٹر تیمورالطاف مہے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف این اے 148بیرسٹر ملک تیمور الطاف مہے نے اہل حلقہ کے لیے دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ عید کے پر مسرت موقع پر مستحق گھرانوں کو ہر گز نہ بھولیں، فارم 47 کے ذریعے جیتنے والوں نے حلقے کے مسائل کو ختم کرنے کے بجائے حلقے کی محرومیوں میں اضافہ کیا، یہی وجہ ہے کہ حلقے کےعوام آج بھی دل سے بانی پارٹی تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ کھڑے ہیں،تحریک انصاف نے، جو ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمیشہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی معنوں میں جمہوریت کے فروغ کے لیے آواز بلند کی ہے،انشا ء اللہ عوام کی دعائیں قبول ہونگی اور بانی تحریک انصاف سمیت پارٹی کے تمام رہنمااور کارکنان جلد رہا ہوکر عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔
ملتان سے مزید