ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ایس نشتر ہسپتال نے گزشتہ روز شعبہ حادثات کا دورہ کیا، شعبہ حادثات کے تمام وارڈز میں موجود ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی، ایم ایس نشتر ڈاکٹر راؤ امجد علی خاں نے میڈیسن ٹریاج، سرجیکل ٹریاج، فارمیسی اور دیگر وارڈز میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے سروس ڈیلیوری بارے دریافت کیا، لواحقین نے علاج معالجہ کی سہولیات بارے اطمینان کا اظہار کیا،ایم ایس نشتر ہسپتال راؤ امجد علی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن کسی بھی دن کی پرواکئے بنا عوام کی خدمت کئے جانا ہے، کوئی بھی عملہ ڈیوٹی سے غیر حاضر پایا گیا تو سخت کاروائی کی جائے گی۔