• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان اور آرپی او کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ‘بچوں کیساتھ عید منائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کے ہمراہ عیدالفطر بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی،ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر بیورو آفیسرز اور سٹاف نے بچوں کے ہمراہ عید منائی اور ان کے ساتھ وقت گزارا، عیدالفطر کے پہلے روز کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں، ریجنل پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل اور ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا، انہوں نے ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا، بچوں کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شریک ہوئے اور تحائف تقسیم کیے، کمشنر عامر کریم خاں آر پی او عثمان اکرم گوندل اور ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا تھا کہ ایسے بچے ہماری خصوصی توجہ اور پیار کے مستحق ہیں حکومت ان کی بہترین دیکھ بھال کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے عید کی خوشیوں میں ان بچوں کو شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے بیورو ترجمان کے مطابق چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر عیدالفطر کے پُر مسرت موقع پر عید کے تینوں روز ادارے میں رہائش پذیر بچوں کے لئے رنگا رنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا بچوں کے لئے مختلف سٹالز دہی بھلے گول گپے برگر آئسکریم پیزا شوارما اور دیگر سٹالز لگائے گئے اور سپیشل مینو کے ساتھ مختلف کھانے بھی تیار کئے گئے بچے مختلف جھولوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
ملتان سے مزید