• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ سید احمد سعید کاظمی کے41ویں سالانہ عرس کا آغاز

ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہلسنت کے بانی علامہ سید احمد سعید کاظمی کا 41واں سالانہ عرس شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ ملتان میں شروع ہوگیا،تقریبات کا آغاز سجادہ نشین اور جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے کیا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی، علامہ سید ارشد سعید کاظمی، سید طاہر سعید کاظمی، ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی، پروفیسر سید احسن سعید کاظمی، سید جاوید سعید کاظمی، سید احمد سعید کاظمی، سید محمد سعید کاظمی، سید حسن سعید کاظمی، سید شارق سعید کاظمی اور سید رافع سعید کاظمی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید