ملتان (سٹاف رپورٹر)عید کے روز ملتان پولیس نے دو مختلف مقامات سے ملنے والے لاوارث بچوں کو بحفاظت ان کے ورثا کے حوالے کر دیا، تھانہ سیتل ماڑی کی چوکی لاری اڈا کے انچارج محبوب احمد نے روڈ پر ملنے والے ایک لاوارث بچے کو اپنی تحویل میں لیا اور فوری طور پر اس کے ورثا کی تلاش شروع کی،بچے کے اہل خانہ کو تلاش کر کے اسے ان کے حوالے کر دیا گیا، اسی طرح تھانہ سٹی شجاع آباد کے ایس ایچ او محمد عمران گل کی نگرانی میں بھی ایک لاوارث بچے کو تحویل میں لے کر اس کے ورثا کو تلاش کیا گیا اور بچے کو بحفاظت ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔