ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ گلگشت کے علاقہ میں نامعلوم افراد مسجد کے گلہ سے رقم چوری کرکے فرار ہوگئے، تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد کیلاش سے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مسلح افراد محمد میاں سے نقدی و سامان چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ جلیل آباد کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے شہری سے نقدی و موبائل فون چھین لیا جب کہ تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں مظفر کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا۔