• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی‘ 4میٹر منقطع، 60کیسز کی چیکنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سوئی گیس ٹاسک فورس کی کارروائی،4میٹر منقطع، 60کیسز کی چیکنگ، گیس صارفین کی جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں،سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس نے جنرل منیجر کی ہدایت پر گیس چوری، غیر قانونی استعمال اور ٹیکنیکی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں،حالیہ کارروائیوں کے دوران ملتان کے مختلف علاقوں میں 60 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 4گیس میٹر منقطع کر دیے گئے،ایک میٹر جو کنزیومر نے اتار کر رکھا تھا، ریکور کر لیا گیا، ایک میٹر جو الٹا لگا تھا، کاٹ لیا گیا ،دو میٹر کمپریسر استعمال کرنے کے باعث قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے جس پر متعلقہ میٹرز منقطع کر دیے گئے،یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس کی ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف گیس چوری کا خاتمہ ہے بلکہ گیس پریشر میں بہتری، صارفین کو بلا تعطل فراہمی، اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ بھی شامل ہے،اس موقع پر جنرل منیجر سوئی گیس ملتان نے کہا کہ صارفین کی جان و مال کی حفاظت ادارے کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے،گیس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ تمام صارفین کو محفوظ، معیاری اور مسلسل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ملتان سے مزید