• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ، مودی ٹیلیفونک رابطہ، آبنائے ہرمز کو قابل رسائی رکھنے کی اہمیت پر زور

لاہور (خالد محمود خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کی جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور قابل رسائی رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم مودی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ سے مودی نے لکھا کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے کال موصول ہوئی اور مغربی ایشیا کی صورتحال پر مفید تبادلہ خیال ہوا۔ بھارت جلد از جلد ڈی ایسکیلیشن اور امن کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔ آبنائے ہرمز کو کھلا، محفوظ اور قابل رسائی رکھنا پوری دنیا کے لئے ضروری ہے۔ ہم امن اور استحکام کی کوششوں کے حوالے سے رابطے میں رہنے پر متفق ہوئے۔

اہم خبریں سے مزید