لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک خصوصی این آئی اے عدالت نے گزشتہ روز کشمیری تنظیم دخترانِ ملت کی سربراہ 64 سالہ آسیہ اندرابی کو عمر قید کی سزا سنادی ہے جب کہ ان کی دو قریبی ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہیدہ نسرین کو بھی 30 سال قید کی سزا دی گئی ہے۔ عدالت نے تینوں کو مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ یو اے پی اے کی کئی دفعات اور بھارتی پینل کوڈ کی دفعہ 120 بی کے تحت قصوروار ٹھہرایا تھا۔ این آئی اے نے موقف اپنایا کہ آسیہ اندرابی اور ان کی تنظیم نے تقریروں، تحریروں اور منظم سرگرمیوں کے ذریعے بھارت کی خود مختاری اور سالمیت کو خطرے میں ڈالا۔