• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، طاہر محمود اشرفی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل کی میزبانی میں نولکھا پریسبیٹیرین چرچ لاہور میں سالانہ انٹرفیتھ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین علماء کونسل پاکستان مولانا طاہر محمود اشرفی، بشپ آزاد مارشل، سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم، پارلیمانی سیکرٹری سونیا آ شر، سابق سینٹر کامران مائیکل ، ممبران پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل ، ایمانئیول اطہر، پروفیسر حسین محی الدین قادری، چیئرمین کل مسالک بورڈ مولانا عاصم مخدوم، ممبران یونائیٹڈ انٹرفیتھ آرگنائزیشن سمیت مفتی عاشق حسین، پروفیسر ڈاکٹر محمود غزنوی سمیت دیگر معززین اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل نے خطبۂ استقبالیہ میں مہمانوں کو خوش آمدید اور کہا کہ عید ملن جیسی تقریبات بین المذاہب ہم آہنگی، محبت، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔ مولانا طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ،علماء ہمیشہ امن، برداشت اور اتحاد کا پیغام دیتے رہیں گے۔ بشپ آزاد مارشل نے کہا کہ یہ تقریبات مذاہب کے درمیان فاصلے کم کرنے اور سمجھ بوجھ کا موقع دیتی ہیں۔ پروفیسر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا۔
لاہور سے مزید