• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شدت پسندی کے خاتمے ، پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شدت پسندی کے خاتمے اور پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے۔ محکمہ داخلہ میں پنجاب سنٹر آف ایکسیلینس آن کاؤنٹرنگ وائلینٹ ایکسٹریمزم کے بورڈ آف گورنرز کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا- صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی- اجلاس میں سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری اطلاعات سید طاہر رضا ہمدانی و دیگر افسران نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید