• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار جنرل اینڈ آئی اسپتال میں نیا ڈائلیسز وارڈ بنانے کا فیصلہ

لاہور (جنرل رپورٹر) لاہور کے اندرون شہر کے قدیم ہسپتال داتا دربار جنرل اینڈ آئی اسپتال میں نیا ڈائلیسز وارڈ بنانے کے ساتھ موجود امراض چشم ، بچہ وارڈ اور گائنی وارڈ سمیت دیگر امراضِ سے متعلقہ شعبہ جات کی اپ گریڈیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ اوقاف پنجاب کے سیکریٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے اوقاف کے زیر انتظام داتا دربار جنرل اینڈ آئی اسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد لطیف نے سیکرٹری اوقاف کو ہسپتال کے مختلف شعبوں کے بارے بریفنگ دی۔
لاہور سے مزید