• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز تیز گام کی ڈی ریلمنٹ کی انکوائری کریں گے

لاہور(جنرل رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز، رضوان الحق ہاشمی، آج 26 اور کل 27 مارچ 2026کو پاکستان ریلویز کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس،ملتان کے کمیٹی روم میں 8 ڈاؤن تیزگام کی ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے انکوائری کریں گے۔انکوائری صبح 09:00بجے شروع ہو گی۔ اگر کسی شخص کے پاس اس حادثے سے متعلق کوئی معلومات موجود ہیں، تو وہ مذکورہ تاریخوں پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان کے کمیٹی روم میں فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز کو براہِ راست ثبوت فراہم کر سکتے ہیں، یا 30 مارچ 2026تک تحریری طورپر فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز،پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز،علامہ اقبال روڈ، لاہور کےپتہ پر آگاہ کر سکتے ہیں۔
لاہور سے مزید