• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ڈویژن کے زیراہتمام سیفٹی سیمینار کا دوسرا راونڈ، جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور

لاہور (جنرل رپورٹر) چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی نوید مبشر چوہدری کی سربراہی میں لاہور ڈویژن کے زیراہتمام سیفٹی سیمینار کا دوسرا راوُنڈ ہوا جس میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ کی قیادت میں سیفٹی سے متعلق ڈویژن میں اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اسٹاف سے سوال و جواب کے دوران نالج ٹیسٹ کیا گیا۔ سیمینار کے دوران حادثات سے بچاوُ کیلئے رولنگ اسٹاک کی فٹنس اور مرمت و اوورہالنگ، سگنلنگ سسٹم، لیول کراسنگز، ٹرین سیفٹی کے حوالے سے جدید ٹولز اور ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ سیمینار کا مقصد ریلوے آپریشنز میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانا اور حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ سیمینار میں پرمانیٹ وے انسپکٹر، لوکو فورمین، فورمین رننگ، ڈائیور انسٹرکٹرز، فورمین پاور، فورمین ڈیذل سینیئر مکینیکل انسپیکٹرز نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید