اسلام آباد(اسرارخان) پاکستان نے پاور ٹرانسمیشن آلات کی خریداری کیلئےمقامی مینوفیکچررز کو 12.67ارب روپے (45 ملین ڈالر) کے ٹھیکے دے دیے ہیں، جس سے درآمدات کے مقابلے میں تقریباً 40 فیصد لاگت میں کمی آئی ہے۔ وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اس اقدام کو صنعتی خود انحصاری کے لیے ایک “انقلابی کامیابی” قرار دیا ہے۔یہ معاہدے نیشنل گرڈ کمپنی (NGC) کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں اور یہ پاکستان کے ٹرانسمیشن سیکٹر میں مقامی سطح پر کی جانے والی سب سے بڑی خریداریوں میں سے ایک ہیں۔ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کم کرنا، مقامی صنعت کو مضبوط بنانا اور قیمتی زرِ مبادلہ کی بچت کرنا ہے۔