• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس مریم نواز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام، انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ

لاہور (خصوصی نمائندہ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی اور پیش رفت پر بریفنگ دی۔ اراکین قومی اسمبلی محمود بشیر ورک، شاہد عثمان ابراہیم، اراکین پنجاب اسمبلی محمد نواز چوہان کے علاوہ ملحقہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
لاہور سے مزید