• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران بجلی صارفین کوبہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں،کیسکوچیف

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکو انجینئریوسف شاہ خان نے کہاہے کہ بجلی صارفین کوبہترین سہولیات کی فراہمی اوراُن کی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنانے کیلئے تمام افسران وملازمین مزید محنت سے کام کریںان خیالات کااظہارانہوں نے کیسکو ہیڈکوارٹرمیں آپریشن سرکلزکی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ تمام افسران اپنے زیرانتظام آپریشن سرکلز کے علاقوں میں وفاقی و صوبائی محکموں کے بجلی کیمیٹرز کی سمارٹ میٹرز پر منتقلی کے کام کو جلد مکمل کرکے اسکی رپورٹ مرتب کریںبرقی کنکشنزکو صارفین کے شناختی کارڈسے منسلک کرنے کے منصوبہ پر بھی کام کی رفتارکو تیز کیاجائے اس سلسلے میں تمام میٹرریڈنگ عملہ صارف کے شناختی کارڈنمبراور موبائل نمبر زکو اُنکے بجلی کنکشنز کے ساتھ منسلک کریں تاکہ برقی کنکشنز انفرادی طورپر کسی فرد یاگھرانے کیلئے رجسٹرڈ ہوسکیں اور اسکے ساتھ ساتھ برقی میٹروں کی ڈیجیٹلائزیشن اورشفافیت مہم کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں قبل ازیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئن اور ریونیو افسران نے اپنے اپنے متعلقہ سرکل اور ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق کیسکوچیف کو تفصیلی بریفنگ دی۔
کوئٹہ سے مزید