کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ نے کیو ایس بین الاقوامی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ 35 یونیورسٹیوں میں اپنا مقام حاصل کر لیا ہے۔یہ کامیابییونیورسٹی آف بلوچستان کی بڑھتی ہوئی تعلیمیترقی، بہتر تحقیقی کارکردگی، اور عالمی پہچان کی عکاسی کرتی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اسے فیکلٹی، طلباء اور عملے کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔یہ سنگ میل بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک اہم بنیاد ہے۔