کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹاؤن میں پانی کا بحران بدستور برقرار،مکین شدید مشکلات سے دوچار،متعلقہ حکام خاموش،ٹینکر مافیا کے وارے نیارے ،جناح ٹاؤن اور گردونواح میں آبنوشی کا بد ترین بحران ہے جسکی وجہ سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاہل علاقہ نے بتایا کےبارہامتعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے بتایا کے اہل علاقہ واٹر چارجز بھی باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اس کے باوجود پانی سے محروم ہیں۔