• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آرکے افسران سے سالانہ میڈیکل رپورٹس طلب

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام فیلڈ فارمیشنز میں تعینات گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے افسران (آئی آر ایس، پی سی ایس، ایکس کیڈر) سے سالانہ میڈیکل رپورٹس طلب کر لی ہیں۔اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کو ایک مخصوص پرفارما فراہم کیا گیا ہے، جسے مکمل کر کے اپنی تازہ میڈیکل رپورٹس کے ہمراہ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کو ارسال کرنا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ افسران مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی میڈیکل رپورٹس بروقت جمع کرائیں تاکہ ریکارڈ کو مکمل اور اپ ڈیٹ رکھا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید