کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)آج27 مارچ کو کوئٹہ سے ٹرین سروس معطل رہے گیریلوے حکام کے مطابق آج ٹرین سروس فنی وجوہات اور ٹریک کی مرمت کے باعث معطل رہے گیحکام کاکہنا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہیں ہوگی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس کر دیا جائے گاواضح رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل اور چمن کے لیے چمن پسنجر ٹرین پہلے ہی معطل ہیں۔