• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شخص نے مبینہ خود کشی کرلی، بچے سمیت 4 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی ابراہیم حیدری یعقوب مسجد کے قریب گھر سے 20 سالہ وقاص ولد قمرزمان کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، سرجانی ٹاون تھانے کی حدود گرین لائن بس اسٹاپ کے قریب فٹ پاتھ سے 8 سے9 ماہ کےبچے کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ بچہ فٹ پاتھ پر بھیک مانگنے والی ذہنی مریضہ خاتون کا جوکہ طبعی طور پر فوت ہوچکا تھا اور اسے معلوم نہیں تھا ، پولیس نے خاتون اوربچے کو ایدھی فاونڈیشن کے حوالے کردیا ہے، سائٹ ایریا میں 62سالہ ساجد محمود کی لاش ملی جسے پولیس نے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق متوفی کی موت دل کادورہ پڑنے کے باعث ہوئی ،شاہ لطیف ٹاؤن رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب سے 50 سالہ ،قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب سے 45 سالہ نامعلوم افراد کی لاشیں ملیں،پولیس نے دونوں لاشوں کو سردخانے منتقل کر دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید