کراچی (اسٹاف رپورٹر)کلفٹن میں نجی اسپتال کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت فضل ولد الرحمٰن ،ساجد ولد امین اور دلاور ولد امین کے نام سے کی گئی، زخمی افراد شیریں جناح کالونی کے رہائشی ہیں،پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی افراد کلفٹن بلاک ون میں واقع مسجد سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس موٹر سائیکل پر گھر کی جانب جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوارملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اورفرار ہوگئے،پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔