کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کےعلاقے خاصخیلی گوٹھ کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 47سالہ اکرم ولد صاحب جاں بحق اور 43سالہ شعبان ولد لقمان زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور ٹینکر سمیت فرار ہو رہا تھا کہ پولیس نے تعاقب کے بعد واٹرٹینکر کو تحویل میں لیکر اس کے ڈرائیور حیدر ولد فضل کو گرفتار کر لیا۔