کراچی (اسٹاف رپورٹر ) موچکو انوسٹیگیشن پولیس نے ہاؤس رابری میں ملوث 3 ملزمان ذیشان ولد عبد الخالق ، مصور خان ولد ارشد علی خان اور قیصر فاروق ولد محمد فاروق کو گرفتار کر کے چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، پولیس کے مطابق 4 مارچ کو ہاکس بے مشرف کالونی میں ہاؤس رابری کا واقعہ پیش آیا تھا۔