کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا12 روپے فی کلو سستا کر دیا گیا،نئی قیمت 107 روپے سے کم ہو کر 95 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ، اسی طرح فائن آٹے کی قیمت 126 روپے سے کم ہو کر 114 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ،گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے کے بعد فلور ملز مالکان نے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے، نئی فصل کی آمد سے گندم کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔