کراچی (پ ر)کے الیکٹرک کی ظالمانہ آوربلنگ اور افسران کے خلاف جمعیت علماء اسلام کے تحت کے الیکٹرک حیدری آفس کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا دیا، ۔ترجمانجمعیت علماء اسلام کے مطابق کے الیکٹرک ظالمانہ عوام دشمن بھاری بل بھیج کر عوام کا خون چوس رہی ہے جبکہ افسران کنڈا مافیہ کی مبینہ سرپرستی کررہے ہیں،اس موقع پر شہریوں،جمعیت علماء اسلام کے کارکنان عہدیدار اور دیگر نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ عوام کے الیکٹرک کے عتاب کا شکار،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے حکومت عوام دوست پالیسی ترتیب دے، عوام بلوں سے تنگ عوام خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔