• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ کی چیئرمین جناح ٹاؤن سے ملاقات، صفائی کی مزید بہتری کیلئے تجاویز پر بات چیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی نے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع سے ملاقات کی، اس موقع پر صفائی کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لئے متعدد تجاویز پربات چیت ہوئی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی میں بہت چیلینجز کا سامنا ہے جب تک شہری کچرا گلی محلوں اور نالوں پھینکنے کی عادت کو ختم نہیں کریں گے شہر کی صفائی معیار کے مطابق یقینی نہیں بنائی جا سکتی اس سلسلے میں تمام ٹاؤن چیئرمین تعاون کریں، ٹاؤن چیئرمین اپنے اپنے علاقوں میں موجود پارکوں میں آرگینگ کچرے سے کھاد بنانے کے چھوٹے پلانٹ لگالیں،چیئرمین جناح ٹاؤن نے کہا کہ ٹاؤن کی ضرورت کے مطابق مشینری وعملہ کم،کچرے کی مقدار زیادہ ہے جس کے لئے مشیری و عملہ فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید