کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں نئی فرنچائز ر حیدرآباد کنگزمین اپنے پہلے میچ میں کٹ کے حوالے سے شہ سرخیوں میں آگئی، ان کی کٹ نے گیند کا رنگ سفید سے گلابی کردیا۔ اس بنا پر میچ کے دوراناسے تبدیل کرنا پڑا۔ حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم نے میرون رنگ کی کٹ پہن رکھی تھی، اس پر بار بار بولر اور فیلڈرز کی جانب سے رگڑے جانے پر گیند کا رنگ گلابی جیسا ہوگیا جس سے بیٹرز کو گیند دیکھنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے گیند کا رنگ تبدیل ہونے کے انوکھے واقعے پر شدید حیرت کا اظہار کیا ۔ میچ کے بعد لبوشین نے کہاکہ میں نے دوسرے اوور کے بعد ہی امپائرز کو آگاہ کر دیا تھا کہ گیند سرخ ہو رہی ہے، شاید یہ کپڑوں کے رنگ یا کسی ایسی ہی چیز کا اثر تھا۔ میں نے پہلے بلوں یا پیڈز سے رنگ لگتے تو دیکھا ہے، لیکن کپڑوں سے گیند کا رنگ بدلتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔