کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے دن اتوار کواسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کا میچ ہوگا۔ ملتان سلطانز کے شہزاد گل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل نوجوانوں کے لیے اچھا پلیٹ فارم ہے، یہاں ٹیلنٹ کا مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے۔ پیٹر سڈل سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ منیجمنٹ نے بھی یہی کہا ہے کہ پیٹر سڈل کے ساتھ کام کروں ، ٹارگٹ یہی ہے کہ میں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لوں ، بابر اعظم کو آؤٹ کرنا چاہوں گا۔