• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں آج گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز سے ٹکراؤ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے دن جمعے کو قذافی اسٹیڈیم میں دو سابق چیمپئنز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوگا۔ سعود شکیل کی قیادت میں کوئٹہ نے گذشتہ سال فائنل کھیلا تھا۔ قومی سلیکٹر سرفراز احمد نے ڈائریکٹر کی حیثیت سے چارج لے لیا ہے جبکہ تمام غیر ملکی کھلاڑیوں رائیلی روسو، الزاری جوزف، بین میکڈرمٹ، ٹام کرن اور بریٹ ہیمپٹن نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے ۔ تمام پلیئرز نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ دوسری جانب کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ کراچی کنگز کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور کا کہنا ہے کہ ہمارا مڈل آرڈر پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگیا ہے۔ سلمان علی آغا اور معین علی کے آنے سے مڈل آرڈر مضبوط ہے۔

اسپورٹس سے مزید