کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے لئے پشاور زلمی نے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیاہے۔ماہرہ خان ، سائرہ یوسف، پشاور زلمی کپتان بابر اعظم ، محمد حارث ، افتخار احمد شاہنواز دھانی اینتھم میں جلوہ گر ہیں۔ اس ترانے میں بلال علی، سیف علی خان، نہال نسیم، وائد لیاقت اور الطمش سیور بٹ نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔