• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور میانمار کا فٹبال میچ بغیر تماشائیوں کے ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان حکومت کی جانب سے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال کے پیش نظر دو سو سے زائد افراد کے اجتماعات پر پابندی کی پالیسی کے تحت اسلام آباد میں 31 مارچ کو میانمار کے خلاف اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر فٹ بال میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔پاکستان حکومت کی جانب سےکفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔تمام ٹکٹ ہولڈرز کو بکنگ کے وقت استعمال کیے گئے اصل ادائیگی کے طریقے کے ذریعے خودبخود رقم واپس کر دی جائے گی۔

اسپورٹس سے مزید