• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں لازمی قرار

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سر گرمیوں کو الازمی قرار دے دیا ،فیصلہ وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا، مدارس میں کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے، اسلام آباد میں آئندہ ماہ سے اسکول اسپورٹس ایئر کا آغاز کیا جائے گا، محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ طلبہ کو اسپورٹس سہولیات اور معیاری کوچنگ مفت فراہم کی جائے گی، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ابتدائی سطح پر تلاش کیا جائے گا۔

اسپورٹس سے مزید