کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں ہفتے کو پہلا ڈبل ہیڈر مقابلہ ہوگا، پشاور زلمی اور رالپنڈیز کا میچ ڈھائی بجے دن میں جبکہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ شام سات بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ پشاور کے بولنگ آل راؤنڈر ایرون ہارڈی نے کہا ہے کہ وارم اپ میچ کے بعدجمعے کو ٹریننگ کی، ایونٹ کےلیے تیار ہیں۔ زلمی کا اسکواڈ متوازن ہے، تجربہ کار ٹاپ آرڈر ہے، بابر اعظم سے سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ملتان اور اسلام آباد کے کھلاڑی بھی اپنے پہلے معرکہ کے لئے پرجوش ہیں، اپنے سفر کو جیت سے شروع کرنے کے لئے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔