• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جمعے کو اسلام آباد میں شیڈول کانگریس کے غیر معمولی اجلاس ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا ۔ ایک روز قبل پی ایچ ایف کی سابق صدر رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے اس اجلاس کو فیڈریشن کے آئین سے متصادم قرار دیا تھا ۔ پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس کانگریس ممبران کی درخواست اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ کفایت شعاری پالیسی کے پیش نظر اسے فی الحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دریں اثناء قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سنیئر نے اجلاس کو ملتوی کرنےکو درست فیصلہ قرار دیا۔

اسپورٹس سے مزید