ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کی خوبصورتی کیلئے جامع اقدامات تیز، پی ایچ اے کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیوٹیفکیشن وژن کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت پی ایچ اے کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کو خوبصورت اور شہریوں کیلئے دلکش بنانے کیلئے جاری و مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کمشنر عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ شہر میں پی ایچ اے کی موجودگی واضح نظر آنی چاہیے اور سبزہ، موسمی پھولوں اور فینسی لائٹس کے ذریعے اہم شاہراہوں اور چوکوں کو خوبصورت بنایا جائے،انہوں نے ملتان ایونیو پر “مینگو انکلیو” قائم کرنے کی ہدایت بھی دی تاکہ شہریوں کو منفرد تفریحی ماحول میسر آ سکےجب کہ فلائی اوورز، پلرز اور اہم عمارات پر پینٹ ورک اور فینسی لائٹس کی تنصیب و بحالی کو بھی تیز کرنے پر زور دیا، اجلاس میں ایم ڈی پی ایچ اے سید وسیم حسن نے جاری منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ملتان ایونیو میں لینڈ سکیپنگ اور شجرکاری کا ٹینڈر مکمل ہو چکا ہے جب کہ نگانہ چوک پر یادگار کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، ماڈل ٹاؤن چوک کی اپ گریڈیشن، چونگی نمبر 7 پر ہارٹیکلچر ورک کی تکمیل اور چونگی نمبر 8 پر بیوٹیفکیشن کام جاری ہےجب کہ مختلف پلرز پر خوبصورت کیلی گرافی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، پارکس اور گرین بیلٹس کو آؤٹ سورس کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ جناح پارک میں تھیم پارک اور شاہ شمس پارک میں جھیل کی بحالی، لائٹس کی تنصیب اور ریسٹورنٹ کی نیلامی سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔