• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہوں گے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات آج(27 مارچ )سے شروع ہوں گے،کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے امتحانات کے شفاف انعقاد اور کڑی نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا اور تمام اضلاع میں مانیٹرنگ سخت کرنے کی ہدایت کی ہے، ڈویژن بھر میں مجموعی طور پر 466 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں ملتان میں 183، خانیوال میں 114، وہاڑی میں 114 اور لودھراں میں 55 مراکز شامل ہیں۔
ملتان سے مزید