ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمانخان کانجو نے کہا ہے کہ پاکستان کی عالمی سطح پر امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات کوپوری دنیا دیکھ رہی ہے، بجلی و پٹرولیم مصنوعات کے بحران پر قابو پانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں، تیزگام ٹرین حادثےکی تحقیقات کرائی جا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سےملاقات میں کیا، وزیر مملکت برائے توانائی عبدالرحمن خان کانجو نے مزید کہا کہ حکومت مشکل ترین حالات کے باوجود عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔