ملتان (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہلسنت کے بانی علامہ سید احمد سعید کاظمیؒ کے 41 ویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات شاہی عیدگاہ ملتان میں اختتام پذیر ہو گئیں، عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی، جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ اور دربار سعیدیہ کاظمیہ کے سجادہ نشینعلامہ سید مظہر سعید کاظمی نے پاکستان اور عالم اسلام کی سالمیت و استحکام کے لیے خصوصی دعا کروائی، اختتامی تقریبات میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، علامہ سید ارشد سعید کاظمی، صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی ، صاحبزادہ سید احسن سعید کاظمی، سید احمد سعید کاظمی، سید محمد سعید کاظمی، سید محمد احد سعید کاظمی، سید روح القدس کاظمی، سید رافع سعید کاظمی اور سید جاوید سعید کاظمی سمیت دیگر متعدد شخصیات نے شرکت کی۔