ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں نئی نہریں بننے کی مخالفت عاقبت نا اندیشی ہے،ہمیں چولستان کو آباد کرنا ہوگا، بارڈر اور فوڈ سکیورٹی دونوں اس ملک کیلئے لازم وملزوم ہیں، ہماری زراعت اس وقت وینٹی لیٹر پر ہے، گندم کی فصل تیار ہے لیکن مناسب قیمت نہملنے پر کسان پریشان ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کا خون نچوڑ نے والےآئی پی پیز کو تو گیس دی جارہی ہے لیکن کھادوں کے پلانٹس بند پڑے ہیں،ہمیں صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے زرعی ایمرجنسی لاگوکرنیچاہیے، پوری دنیا میں کپاس پر سبسڈی دی جاتی ہے لیکن پاکستان میں ٹیکس لگتا ہے، ہم اپنے حصہ کا پانی سندھ کو دے رہے ہیں اس کے باوجود ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پنجاب میں بننے والی نہروں کو مخالفت ہو، دشمن کی کوشش ہے کہ ہم آپس میں لڑیں ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔